بالی ووڈ کے معروف شاعر، نغمہ نگار جاوید اختر نے رکن پارلیمنٹ و اداکارہ کنگنا رناوت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کروا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید اختر کے وکیل جے بھردواج نے ہتک عزت کیس میں اداکارہ کی عدالت میں مسلسل عدم پیشی کے باعث درخواست جمع کروائی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کو گزشتہ ہفتے عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن وہ سماعت میں حاضر نہیں ہوئیں، جس پر جاوید اختر کے وکیل نے عدالت میں درخواست جمع کروائی ہے کہ کنگنا رناوت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔ دریں اثنا اداکارہ کے وکلا نے ایک حلف لیا کہ وہ سماعت کے اگلے دن، جو 9 ستمبر 2024 ہے، پیش ہوں گی۔واضح رہے جاوید اختر کی جانب سے اداکارہ پر ٹی وی پر عزت مجروح کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی