i کھیل

جھانوی کپور کی ناک کی سرجری، سرجن کی تصدیق نے نئی بحث چھیڑ دیتازترین

July 24, 2024

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی ناک کی سرجری بارے سرجن کی تصدیق نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔معروف سرجن ڈاکٹر راج کنودیا کے حوالے سے یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب ریڈٹ پر ایک پوسٹ کو لائیک کیا گیا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ انھوں نے جھانوی کپور کی رینوپلاسٹی کی ہے۔ امریکی میڈیا پرسنالٹی خولے کارڈیشین نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ڈاکٹر کنودیا نے انکی رینوپلاسٹی کی تھی۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر کنودیا نے ہیلتھ انشورنس ایکٹ 1996 کی خلاف ورزی کی ہے جس کے مطابق ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کے لیے یہ ممنوع ہوتا ہے کہ وہ مریض کی مرضی کے بغیر کوئی معلومات شیئر کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی