بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور کی اسپتال میں دیکھ بھال کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے والی اداکارہ کی اسپتال میں دیکھ بھال ان کے بوائے فرینڈ کی والدہ نے کی تھی۔ذرائع کے مطابق اسپتال میں اداکارہ کے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا کے کی والدہ اسمرتی شندے جھانوی کے ساتھ موجود تھیں۔جھانوی کپور کو گزشتہ دونوں طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا اور تین روز تک ان کا علاج جاری رہا۔واضح رہے کہ جھانوی کپور اپنے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا کے ستھ اپنے تعلقات کا متعدد بار اعتراف کرچکی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی