بالی وڈ اسٹار اداکارہ جھانوی کپور فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوکر ہسپتال پہنچ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے والد بونی کپور نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ جھانوی کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چنائے سے ممبئی واپسی کے بعد اداکارہ کے پیٹ میں انفیکشن ہوگیا تھا، طبیعت ناساز ہونے پر انہوں نے اپنے شیڈول کو ملتوی کرکے گھر میں آرام کا فیصلہ کیا تھا۔جھانوی کپور کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی جس پر انہیں ممبئی ایچ این ریلائنس ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا ہے۔اداکارہ کے والد کے مطابق جھانوی کی طبیعت میں اب بہتری ہے اور اسے مکمل صحت یاب ہونے میں دو دن لگ سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی