i کھیل

ٹیپ میڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لائیو سٹریمنگ رائٹس خرید لیےتازترین

August 07, 2026

ٹیپ میڈ نے پی سی بی سے سال 27-2026 کے مینز اور ویمنز ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لائیو سٹریمنگ رائٹس خرید لیے جو ڈومیسٹک کرکٹ کیمیچز لائیو سٹریم کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل چیمپئنز کپ، قائد اعظم ٹرافی گولڈ و سلور اور پریذیڈنٹس ٹرافی ٹیپ میڈ پر لائیو دکھائے جائیں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 سمیت ویمنز ون ڈے، ویمنز ٹی ٹوئنٹی اور ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس بھی لائیو سٹریم کیے جائیں گے۔تماشا ایپ، ٹیپ میڈ کا آفیشل سنڈیکیشن پارٹنر ہو گا۔ پی سی بی کمرشل ڈائریکٹر ڈاکٹر علی عدنان زیدی نے ٹیپ میڈ کی اس سرمایہ کاری کو خوش ئند قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی