یونان کے نامور ٹینس سٹار اورایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ سٹیفانوس اور امریکا کے ٹینس سٹار مارکوس اینڈریس گیرون نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رانڈ میں جگہ بنالی ۔بیلجیئم میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رانڈ میں 26 سالہ سیکنڈ سیڈڈ یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس نے سخت مقابلے کے بعد برازیل کے ٹینس کھلاڑی تھیاگو سیبوتھ کو 6-7(5-7)، 6-4 اور 5-7 سے ہرا کر ٹاپ 8 رانڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔دوسرے رانڈ کے ایک اور میچ میں امریکا کے ٹینس سٹار مارکوس اینڈریس گیرون نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے ٹینس کھلاڑی آرتھر رنڈرکنچ کو ٹائی بریک پر 6-7(6-8) اور 6-7(4-7) سے شکست دی اورکوارٹر فائنل رانڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔برازیل کے ٹینس کھلاڑی تھیاگو سیبوتھ اور فرانس کے ٹینس کھلاڑی آرتھر رنڈرکنچ دوسرے رانڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی