یورپی چیمپیئن شپ کے اہم میچ میں ترکیہ نے اسرائیل کو شکست دیکر جیت فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کردی۔فرانس کے کیملی فورنیئر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ترکیہ ٹیم نے اسرائیل کو روندتے ہوئے 0-6کی ہزیمت سے دوچار کیا، میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں نے اسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ بمباری و قتل عام پر احتجاج بھی کیا۔ترک کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے پلئیرز سے مصافحہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے جیت کو فلسطینی عوام کے نام کی۔میچ کے بعد غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی پڑھے۔واضح رہے کہ غزہ میں 7ماہ تک جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 36,000سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔یورپی چیمپیئن شپ میں ترک ٹیم اگلے گروپ میچ میں آذربائیجان کا مقابلہ کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی