یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان ڈیوڈ اووری مبینہ طور پر ڈاکوں کے حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ دارالحکومت کمپالا کے علاقے ماکنڈیے میں 27 سالہ ڈیوڈ اووری کے گھر کے قریب پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے ان سے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے اووری پر پتھروں سے حملہ کیا جس کے بعد انہیں بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔زخمی فٹبالر کو پہلے قریبی کلینک اور بعد ازاں ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی