i کھیل

ڈیوڈ وارنر کی بھارت کیخلاف کھیلنے کیلئے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکشتازترین

October 23, 2024

سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کر دی۔ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کے خلاف سڈنی میں کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔اب ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہیں۔ ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہیکہ میں ہمیشہ دستیاب ہوں میں یہ بات بڑی سنجیدگی سے کہتا ہوں ، واپسی کے لیے میں نے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈانلڈ اور چیف سلیکٹر جارج بیلی کو پیغام بھیجا۔ ڈیوڈ وارنر کے مطابق اینڈریو میکڈانلڈ نے مجھے جواب دیا کہ آپ ریٹائرڈ ہو ، یہ درست ہے کہ میں ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں لیکن اگر انہیں کسی کی بہت ضرورت ہے تو میں خود کو پیش کرنے کے لیے کیوں شرمائوں؟خیال رہیکہ آنے والے دنوں میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہے جس میں آسٹریلیا کو ٹاپ آرڈر پر مشکلات کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی