معروف بھارتی پنجابی ریپر، گلوکار و موسیقار یو یو ہنی سنگھ نے کوک اسٹوڈیو پاکستان کے مشہور گلوکار وہاب بگٹی اور سندھی لوک گلوکارہ صاحبان کے ساتھ البم ریلیز کر دی۔ ٹی سیریز کے تحت یویو ہنی سنگھ کی نئی میوزک البم گلوری کی آڈیو ریلیز کر دی گئی، جسے بے حد پزیرائی ملی رہی ہے۔میوزک البم گلوری کے گانے بیبا اور ریپ گاڈ میں پاکستانی گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو چلایا ہے۔ان دونوں گانوں سمیت اس البم میں شامل دیگر 18 گانے مختلف زبانوں کا امتزاج ہیں، جن میں دنیا بھر سے مختف گلوکاروں نے اشتراک کیا ہے۔ ہنی سنگھ اور وہاب بگٹی کا گانا بیبا، انگریزی، ہندی، فرانسیسی اور بلوچی زبان جبکہ یو یو ہنی سنگھ اور صاحبان کا گانا ریپ گاڈ، ہندی، پنجابی، انگریزی اور سندھی سمیت دیگر زبانوں کا مکسچر ہے۔فی الحال اس البم کو ویڈیو کے بغیر صرف آڈیو ورژن میں ریلیز کیا گیا ہے، جس نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی