امریکی ٹینس سٹار جسیکا پیگولا اور جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیرولینا موچووا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ویمن سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ پولش ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار آئیگاسویٹک اور برازیل کی بیٹریز حدادمایا خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے ٹاپ 8رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں ،ویمن سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8رائونڈ میں امریکی ٹینس سٹار جسیکا پیگولا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پولش ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار آئیگاسویٹک کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 4-6سے ہرا کر اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فاتح کھلاڑی کا ویمنز سنگلز ٹاپ 4رائونڈ میں مقابلہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا سے ہوگا۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں برازیلین حریف کھلاڑی بیٹریز حدادمایا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6اور 4-6سے شکست دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی