i کھیل

یو اے ای کے 16 سالہ آل رائونڈر ورلڈ کپ کھیلنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئےتازترین

October 17, 2022

متحدہ عرب امارات کے 16سالہ آل رائونڈر آیان افضل خان مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے،گزشتہ روز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے دلچسپ مقابلے کے بعد یو اے ای کو تین وکٹوں سے شکست دی،اس میچ میں یو اے ای کی جانب سے آیان خان اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کھیل رہے تھے، انہوں نے پاکستان کے محمد عامر کا ریکارڑ توڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا،آیان نے 16 سال 335 دن کی عمر میں پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کھیلا۔انہوں نے میچ میں 3 اوورز میں 15 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ 5 رنز بھی بنائے،اس سے قبل پاکستان کے محمد عامر نے 2009 میں17 سال اور 55 دن کی عمر میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی