i کھیل

یمنی کیساتھ رومانوی سین کی فرمائش پر وہاج علی کا دلچسپ جوابتازترین

July 31, 2024

اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنی زیدی ان دنوں اپنے فیز سے ملاقات کرنے امریکا گئے ہوئے ہیںجہاں وہ مختلف شہر اور ریاستوں کا دورہ کررہے ہیں۔امریکا میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران اداکار وہاج علی نے یمنی زیدی سے رومانوی سین کی فرمائش کرنے والے مداحوں کو ایسا جواب دیا کہ ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔تقریب میں ایک فین نے وہاج علی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سر تھوڑا سا رومانس ہوجائے؟ اس کے ساتھ ہی خاتون مداح کی آواز آتی ہے کہ یمنی کے ساتھ۔جس پر وہاج علی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں میں گھر واپس نہیں جائوں؟اداکار کا یہ جواب سن کے تقریب قہقہوں سے گونج اٹھی اور اداکار کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی