ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈیمی مور نے خوبصورت اور جوان نظر آنے کیلئے ڈھائی لاکھ پائونڈ پاکستانی تقریباً 9 کروڑ 14 لاکھ سے زائد روپے کی سرجری کروائی ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 61 سالہ اداکارہ ڈیمی مور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں جسم کے مختلف حصوں کی سرجری کروائی ہے، تاہم انہوں نے 2007 میں سرجری کروانے سے متعلق خبروں کی تردید بھی کی تھی۔مگر 2021 کے فینڈی رن وے شو میں ان کے چہرے پر تبدیلی نظر آنے کے بعد ایک مرتبہ پھر قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔اداکارہ ڈیمی مور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے 2017 میں تنا کی وجہ سے اپنے سامنے کے دو دانت کھو دیے تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے جسم کے حوالے سے عدم تحفظات کا سامنا کرتی ہیں۔دوسری طرف مشہور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر مارک سولوماس کا کہنا ہے کہ ڈیمی نے جوانی میں سرجری شروع کروائی تھی اور معمولی طریقوں سے اپنی جوانی کو برقرار رکھا۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ انہوں نے لپ لفٹ، چہرے اور گردن پر لیزر ریسرفیسنگ سرجری کروائی ہو جبکہ بوٹوکس اور فلرز جیسے اینٹی ایجنگ پروسیجرز بھی ان کے نوجوان نظر آنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی