i کھیل

ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ ملکی معیشتوں کیلئے مفید قرارتازترین

August 10, 2024

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کو ملکی معیشتوں کیلئے مفید قرار دے دیا گیا۔امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ جس ملک میں جاتی ہیں وہاں کی معیشت اٹھا دیتی ہیں، ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ سے لندن کو 38 کروڑ ڈالر کا ریونیو ملا۔رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ سے ٹوکیو کو 22 کروڑ 80 لاکھ کا ریونیو ملا، میکسیکو سٹی کو 6 کروڑ ڈالر کا ریونیو ملا جبکہ آسٹریا میں کنسرٹ منسوخ ہونے سے ملکی معیشت کو 6 کروڑ ڈالر سے زائد نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔عالمی اقتصادی ماہرین ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ سے ملکی معیشت کے فائدے کو سوئفٹونومکس Swiftonomics کا نام دیتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ویانا کنسرٹس میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا تھا، دہشتگردی منصوبے کے الزام میں 3 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی