بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے کہا ہے کہ ا نہیں یقین ہے وہ کسی خاص مقصد کیلئے دنیا میں آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اِن کی پیدائش سے قبل اِن کی والدہ کو ڈاکٹروں نے اسقاط حمل کا مشورہ دیا تھا۔شلپا شیٹی کا بتانا ہے کہ ان کی ماں نے انہیں بتایا کہ جب وہ حاملہ ہوئیں تو انہیں محسوس ہوتا تھا کہ وہ مجھے کھو دیں گی اور ڈاکٹروں نے بھی مشورہ دیا تھا کہ اس بچے کا اسقاط حمل کروا دینا چاہیے، میری والدہ بہت مشکل حمل سے گزری رہی تھیں، اِن کا خیال تھا کہ میری پیدائش ممکن نہیں ہو سکے گی اور میں پھر بھی پیدا ہوئی، مجھے آج بھی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کہ میں زندہ بچ گئی ہوں۔شلپا شیٹی نے کہا کہ میں ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ میں اس دنیا میں کسی مقصد کے لیے آئی ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی