ٹی20ورلڈکپ کے 10ویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39رنز سے شکست دیکر پہلی فتح سمیٹ لی۔باربیڈوس میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے گروپ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے، کینگروز کی جانب سے مارکس اسٹوائنس 66رنز ناٹ آئوٹ بنا کر نمایاں رہے۔ڈیوڈ وارنر 56، کپتان مچل مارش 14، ٹریوس ہیڈ 10، ٹم ڈیوڈ 10اور گلین میکسویل صفر پر آئوٹ ہوئے۔عمان کی جانب مہران خان نے 2جبکہ بلال خان اور کلیم اللہ نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں عمانی ٹیم 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بناسکی، آیان خان 36رنز بناکرنمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مہران خان 27، عاقب الیاس نے 18رنز بناسکے۔آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوائنس نے 3، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر عمان مسلسل دو شکستوں کے بعد گروپ بی میں آخری پوزیشن پر موجود ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی