i کھیل

ٹی20 ورلڈکپ کیلئے نیویارک میں اسٹیڈیم کی تعمیر آخری مراحل میں داخلتازترین

April 03, 2024

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے امریکی شہر نیو یارک میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ نیویارک کے نساو کاونٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 جون کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ شیڈول ہے۔ آئی سی سی نے اسٹیڈیم کی تازہ ترین ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایسٹ اور ویسٹ اسٹینڈز مکمل ہونے کے قریب ہیں جب کہ نارتھ اور ساتھ اینڈز پر پریمیئم ہاسپٹیلیٹی اور میڈیا پویلینز کی تعمیر جاری ہے، اسٹیڈیم میں 24 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اسٹیڈیم میں بھارت کے تمام گروپ میچز کھیلے جائیں گے جب کہ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو ہوگا۔ آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے کا کہنا ہے کہ خوشی ہے تعمیراتی کام منصوبے کے مطابق چل رہا ہے، نساو کرکٹ اسٹیڈیم میں ایکشن شروع ہونے میں 2 ماہ سے بھی کم وقت ہے۔ شائقین اب بھی ورلڈکپ کے میچز کی ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں، جمعرات کو ہر میچ کے مزید محدود ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی