i کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،آسٹریلوی کپتان مچل مارش بولنگ کرانے کیلئے فٹ قرارتازترین

June 20, 2024

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش کو بولنگ کرانے کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل رائونڈر مچل مارش سپر 8مرحلے میں بولنگ کرا سکیں گے۔مچل مارش آئی پی ایل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں بیٹنگ کے لیے فٹ قرار پائے تھے۔اس حوالے سے مچل مارش کا کہنا ہے کہ مجھے بولنگ کی اجازت مل چکی ہے، ہو سکتا ہے بولنگ کی ضرورت نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام بولنگ لائن اپ اچھی جا رہی ہے۔سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا کا بنگلادیش کے خلاف میچ 21جون کو شیڈول ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی