ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔پالیکیلے میں کھیلے گئے اس میچ میں پتھم نسانکا نے شاندار فیلڈنگ اور بیٹنگ سے سری لنکا کی فتح میں اہم کردار کیا۔ سری لنکا نے کم بیک کرتے ہوئے مشکل کیچز تھام کر آسٹریلیا کو بیک فٹ پر لاکھڑا کیا ۔گلین میکسویل کی کریز پر موجودگی کے وقت اسکور 200 سے زائد ہوتا نظر آرہا تھا تاہم انہوں نے ریورس شاٹ کھیلا تو پوائنٹ پر موجود پتھم نسانکا نے ناقابل یقین کیچ تھام کر آسٹریلیا کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔پتھم نسانکا کے کیچ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کیچ قرار دیا جارہا ہے۔بعد ازاں نسانکا نے ناقابل شکست سنچری اسکور کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کو سپر ایٹ میں رسائی دلوائی بلکہ آسٹریلوی ٹیم کو ایونٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچادیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی