آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ مستعفی ہو گئے۔اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرس سلورووڈ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، وہ ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہوئے ہیں۔کرس سلورووڈ نے کہاہے کہ انٹرنیشنل کوچ ہونے کے ناطے اپنوں سے زیادہ ٹائم دور رہنا پڑتا ہے، فیملی اور قریبی افراد کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ واپس گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ تھوڑا اچھا وقت گزار سکوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مہیلا جے وردھنے نے بھی استعفی دے دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی