i کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مالی معاملات پر آئی سی سی بورڈ ممبران ناراضتازترین

July 18, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے بورڈ ممبران ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے معاملات پر ناراض ہیں،رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ کے مالی اور آپریشنل معاملات پر بورڈ میٹنگ میں سوالات ہوں گے، امریکا میں ورلڈکپ میچز کے لیے 2کروڑ ڈالرز کی اضافی رقم لی گئی تھی اور یہاں میچز کرانے کے لیے آئی سی سی نے ایک علیحدہ آزاد کمپنی قائم کی تھی،رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کمپنی نے آئی سی سی سے منظور بجٹ کے علاوہ 2کروڑ ڈالرز کی درخواست کی تھی،ایک بورڈ ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ رقم کیش ادائیگیوں کے لیے بطور لون طلب کی گئی تھی،رپورٹ کے مطابق امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز کے لیے ساڑھے 4کروڑ ڈالرز کا بجٹ رکھا گیا تھا، ڈیڑھ کروڑ ڈالرز آپریشن اور 3کروڑ ڈالرز نسائو اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے مختص تھے،آئی سی سی بورڈ ممبران ہوشربا بجٹ پر بھی ناراض ہیں، ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میچز میں خالی اسٹیڈیم اور خراب پچوں پر بھی سوالات ہوں گے،انڈین براڈکاسٹ مارکیٹ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز میں صبح کے وقت میچز رکھے گئے، ورلڈ کپ کا مین ہوسٹ ویسٹ انڈیز تھا اور بورڈ میٹنگ پر ویسٹ انڈیز سے سوالات ہوں گے،رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز اور امریکا کی لوکل آرگنائزنگ کمیٹی میں روابط کا فقدان رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی