i کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ پر سوچ بچار جاریتازترین

May 16, 2024

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے سلیکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ سوچ بچار کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں موجود اسکواڈ کو 18 سے 15 کرنے کے لیے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد کرے گا۔ ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے اعلان کی آئی سی سی کی ڈیڈ لائن 24 مئی ہے۔یاد رہے کہ حارث رئو ف، عثمان خان اور سلمان علی آغا کو آئرلینڈ میں موقع نہیں ملا۔ حارث رئوف کے بیک اپ کے لیے حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا جنہیں آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں حارث رئوف کو 100 فیصد فٹنس ثابت کرنا ہوگی جبکہ ٹریولنگ ریزوز کی صورت میں عثمان خان، سلمان آغا اور حسن علی کی شمولیت کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز جون سے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی