i کھیل

ٹی 20بلانڈ کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں شروع ہو گیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہیں کیے گئےتازترین

December 05, 2022

ٹی 20بلانڈ کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں شروع ہو گیا لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہیں کیے گئے۔بھارتی ہای کمیشن کی جانب سے قومی کرکٹرز کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں کیے گے۔افتتاحی تقریب بھارتی شہر دہلی میں منعقد ہوئی بلانڈ ورلڈ کپ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، سری لنکا، جنوبی افریقا اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنا تھا جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف 8دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہونا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی