ٹی 20 ورلڈکپ میں پے درے پے بدترین شکستوں کے بعد پاکستانی کھلاڑی اپنے کمروں تک محدود ہو گئے۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کینیڈا کیخلاف میچ سے قبل زیادہ وقت اپنے کمروں میں رہ کر گذارا، پاکستان ٹیم نے نیٹ پریکٹس بھی نہیں کی۔ قومی ٹیم کے کیمپ میں سوگ کا ماحول پایا جاتا ہے اور پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد بہت زیادہ ذہنی دبائو کا شکار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی