i کھیل

حساس ہوں' خود پر تنقید دیکھ کر ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہوں' عفان وحیدتازترین

August 26, 2024

معروف اداکار عفان وحید نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر خودپر ہونے والی تنقید یا ٹرولنگ دیکھ کر ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہوں۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اداکار نے کہا کہ میری فطرت حساس ہے، میں سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید یا ٹرولنگ دیکھ کر پریشان ہوتا اور ڈپریشن میں چلا جاتا ہوں، اس لیے کوشش کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر زیادہ توجہ نہیں دوں، یہی وجہ ہے کہ اکثر اپنے کمنٹس سیکشن کو بند کر دیتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بھی فنکار اپنی اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے کچھ کرنا چاہتا ہے تو اسے معاشرے کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے جو دل میں آئے وہ کریں بس اخلاقی حدود کا خیال رکھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی