i کھیل

حنا خان نے کیموتھراپی کیلئے سر بھی منڈوا لیا'مداح ہمت بندھانے لگےتازترین

July 31, 2024

بھارتی اداکارہ حنا خان نے چھاتی کے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے کیموتھراپی کیلئے سر کے بال بھی منڈوادیے۔ کینسر کی شکارحنا خان نے پہلے کیموسیشن کے بعد شوٹنگ پر واپسی کی اپ ڈیٹ بھی مداحوں کو دی لیکن اب اداکارہ کی نئی ویڈیو فینز کو مزید حیران کر گئی۔ویڈیو میں حنا خان اپنے اسکن کیئر سے متعلق بات کر رہی ہیں۔ویڈیو میں حنا خان سفید شرٹ کے ساتھ ٹرائوزر پہنے نظر آئیں جبکہ سر پر رائونڈ ہیٹ پہنا ہوا تھا لیکن اداکارہ کو پہلی نظر دیکھتے ہی مداح چونک اٹھے کیونکہ حنا خان کی رائونڈ ہیٹ کے اندر انکے بال نظر نہیں آئے۔ویڈیو دیکھ کر مداحوں کو یہ معلوم چلا کہ حنا خان کیمو سیشن کیلئے اپنے سر کے سارے بال منڈواچکی ہیں لیکن اداکارہ نے اس نئی تبدیلی کو بھی چھپانے کے بجائے اس کو ہیٹ کی مدد سے اسٹائل دیا اور اپنا کام جاری رکھا۔ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں حنا خان کے مداح اور ساتھی فنکار ان کی ہمت کی تعریف کرتے دکھے کہ کیسے وہ کینسر کے علاج میں آنے والی تمام مشکلات کا بغیر ڈرے ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔کمنٹ سیکشن میں حنا خان کیلئے شیرنی اور مضبوط اعصاب والی خاتون جیسے الفاظ لکھتے نظر آرہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی