بھارتی اداکارہ حنا خان نے چھاتی کے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے بال جھڑنے کے عمل کو تکلیف دے قرار دیا اور اپنا سر منڈوانے کی ویڈیو جاری کردی۔ حال ہی میں حنا خان نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنائی ہے جس میں وہ ٹرمر سے اپنے سر کے بال منڈواتی نظر آئیں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ روز روز بالوں کو جھڑتا دیکھنا ایک تکلیف دہ عمل ہے اور مجھے اس مرحلے سے نہیں گزرنا کہ میں اپنے ہاتھ بالوں سے گزاروں تو وہ میرے ہاتھ میں آجائیں تاہم جو کچھ میں اس سے بچنے کیلئے پہلے سے کرسکتی ہوں وہ کر رہی ہوں اس لیے گنجے ہونے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری ذہنی صحت میرے اپنے ہاتھ میں ہے اور میں ہر وہ کام کروں گی جس سے میں اپنی ذہنی صحت کو بہتر بناسکوں۔حنا خان نے مزید کہا کہ یاد رکھیں آپ ہر حال میں خوبصورت ہیں، بس خود سے مطمئن رہیں اس کے بعد حنا خان نے اللہ کا نام لیکر اپنے سر پر ٹرمر چلا دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی