i کھیل

حکومت کی 2 وزارتوں کی پیشکش، آفریدی نے معذرت کر لیتازترین

April 06, 2024

حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو 2 وزارتوں کی پیشکش کر دی۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی کو وزیراعظم شہباز شریف نے دو وزارتوں کی پیشکش کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے سابق کپتان کو سپورٹس اور یوتھ کی وزارتوں کی پیشکش کی جس پر شاہد آفریدی نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور وزارتیں لینے سے معذرت کر لی۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عزت کا شکریہ! میں صرف اپنی فانڈیشن پر فوکس کرنا چاہتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی