حب ریلی کراس کو نیا چیمپئن مل گیا ، پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں جیاند ہوت فاتح قرار پائے۔حب ریلی کراس میں پاکستان بھر سے 54ریسرز ایکشن میں دکھائی دیے ، بلوچستان کے جیاند ہوت نے 34منٹ اٹھارہ سیکنڈ میں ریس مکمل کی، خواجہ تیمور ستائیس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ صاحبزادہ سلطان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔نادر مگسی گاڑی خراب ہونے کے باعث ریس مکمل نہ کرسکے۔ویمنز کیٹیگری میں دینا پٹیل نے ٹائٹل کا دفاع کیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 37منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔گورنر بلوچستان عبدالولی محمد کاکڑ نے جیتنے والے ڈرائیوز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی