اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ تجربے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، شوبز میں کئی سال گزارنے کے فن کے اصل رموز سمجھ میں آئے،اسٹیج ڈرامے کے خلاف منفی پراپیگنڈا زیادہ کیا جاتا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طو رپر سفارش اور شارٹ کٹ کی قائل نہیں کیونکہ ان راستوں پر چل کر حاصل ہونے والی شہرت عارضی ہوتی ہے۔شارٹ کٹ سے بہت جلدی آگے تو جایا جا سکتا ہے لیکن اسی رفتار سے واپسی بھی ہوتی ہے۔ خوشبو نے کہاکہ کبھی کسی سے حسد نہیں کیا۔بلکہ ہر کسی کے کام کو سراہتی ہوں اور پھر میں دوسروں سے بھی اس عمل کی توقع رکھتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ سٹیج ڈرامے کے خلاف پراپیگنڈا زیادہ کیا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی