i کھیل

حارث رئوف کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی خواہش، سری لنکا سیریز پر نظریںتازترین

September 17, 2026

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے شاندار آغاز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی خواہش ظاہر کردی۔حارث رئوف نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے خلاف پہلے رائونڈ کے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرکے طویل فارمیٹ کے لیے اپنی تیاری کا مضبوط اشارہ دیا۔32 سالہ فاسٹ بولر نے پاکستان کی جانب سے اب تک صرف ایک ٹیسٹ کھیلا ہے۔ انہوں نے دسمبر 2022 میں راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جس میں ایک وکٹ حاصل کی، تاہم فیلڈنگ کے دوران ران کے پٹھے میں انجری کے باعث وہ سیریز میں مزید حصہ نہیں لے سکے۔ حارث نے اس ٹیسٹ میں صرف 13 اوورز کرائے تھے اور اس کے بعد سے پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کا حصہ نہیں بنے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی