i کھیل

گراں پری فارمولا ون مناکو فیراری ڈرائیور چارلس لیکرک نے جیت لیتازترین

May 27, 2024

گراں پری فارمولا ون موناکو فیراری ڈرائیور چارلس لیکرک نے جیت لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم ڈرائیور چارلس لیکرک اپنی سر زمین میں 93 سال بعد گراں پری جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ اس تاریخی فتح پر چارلس اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور آبدیدہ ہوگئے ، انہوں نے شائقین کے ساتھ مل کر جشن منایا، اس موقع پر چارلس لیکرک کا کہنا تھا کہ اپنے ملک میں ریس جیتنے کا خواب پورا پوگیا ہے۔ دوسر ی جانب اس فتح سے ورلڈ چیمپیئن میکس ورسٹاپین کی مسلسل 11 ریس میں کامیابیوں کو بریک لگ گیا۔ ریس کے آغاز میں ہی میکس ورسٹاپین حادثے کاشکار ہوگئے تھے جس کے بعد میکس ورسٹاپین چھٹے نمبر رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی