عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے بتایا ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی اللہ ہو اللہ ہو گوروں کو اتنی پسند آئی کہ انہوں نے استاد کا نام مسٹر اللہ ہو ہی رکھ دیا تھا۔ گزشتہ روز کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنٹو میرا دوسرا گھر ہے کیونکہ استاد نصرت فتح علی خان کی اہلیہ یہاں رہتی تھیں اور میں ان کے گھر ہی آ کر ٹھہرتا تھا، اس شہر سے میری یادیں وابستہ ہیں۔ راحت فتح علی خان نے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا شاہ زمان چھوٹی عمر میں بڑے اسٹیج پر پرفارم کر رہا ہے، اس نے 6 سال کی عمر سے استاد نصرت فتح علی خان کو سن کر اور گا کر سیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوروں کی طرح مجھے بھی استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی اللہ ہو اللہ ہو سب سے زیادہ پسند ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی