معروف اداکار گوہر رشید نے گرمی کے توڑ کا نسخہ بتاتے ہوئے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس کے کیپشن میں درج تھا کہ گرمی کو کیسے بھگائیں؟ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ رہا ہے جو محسوس 46 ڈگری سینٹی گریڈ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا یہ گرمی آلو بخارے کا شربت پی کر، گنے کا جوس پی کر یا پھر ٹھنڈی ٹھنڈی لسیاں پی کر تو کبھی کم نہیں ہوگی۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ایک آئیڈیا جس سے گرمی کم ہوسکتی ہے، یہ کہتے ہی اداکار اپنے کیمرے کا زاویہ بدلتے ہیں اور خود کو ایک درخت کے سامنے لے آتے ہیں۔درخت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اسے درخت کہتے ہیں اسے لگائیں گے تو گرمی کم ہوگی ورنہ تو بیڑا غرق ہے۔اداکارہ کبری خان بھی تلخ حقیقت پر مبنی اداکار کے اس ویڈیو بیان سے خوش نظر آرہی ہیں، انہوں نے ویڈیو پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکار کو سراہتے ہوئے لکھا کہ آپ نے دل کی بات کہہ دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی