بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سوئٹزرلینڈ کے شہر لوکارنو میں منعقدہ فلم فیسٹول کے 77ویں ایڈیشن میں پہلے بھارتی سلیبریٹی بن گئے جنھیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دی پارڈو الا کریرا یا کیریئر لیوپارڈ سے نوازا گیا۔ گزشتہ روز گوگل انڈیا کے آفیشل ایکس اکائونٹ نے اس سیشن میں شاہ رخ خان کے کوٹ کو شیئر کیا۔اس موقع پر ایک گھنٹے کے سیشن کے دوران شاہ رخ خان اپنے بہترین حاضر جوابی والے انداز میں نظر آئے۔یاد رہے کہ وہ اپنے ان پرستاروں کے سامنے تھے جو انکے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔ ''گوگل می اینڈ دین کم بیک '' کو گوگل انڈیا نے ان کے ریمارکس کو اپنے اکائونٹ پر شیئر کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی