i کھیل

گلوبل ٹی ٹوئنٹی،پی سی بی کو بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہتازترین

July 20, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لیے کھلاڑیوں کی این او سی کی درخواستوں پر درج ذیل اپ ڈیٹ جاری کیا ہے جو رواں ماہ کے آخر میں کینیڈا میں کھیلا جائے گا۔پی سی بی کو بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی جانب سے این او سی کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی غیرمعمولی مصروفیت اور ان تینوں کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد ان تینوں کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اگست 2024 سے مارچ 2025 کے عرصے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے نو ٹیسٹ کھیلنے ہیں اس کے علاوہ اسے آئندہ سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی کھیلنی ہے جس کا انعقاد پاکستان میں ہونا ہے۔ اسطرح پاکستان اس عرصے میں نو ٹیسٹ چودہ ون ڈے انٹرنیشنل اور نو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گا۔تینوں کرکٹرز تینوں فارمیٹ کے کرکٹرز ہیں اور پاکستان کو آئندہ آٹھ ماہ میں ان کی خدمات درکار ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ورک لوڈ منیجمنٹ پالیسی کے پیش نظر یہ پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے بہترین مفاد میں ہے کہ یہ کھلاڑی کینیڈا میں ہونے والے ایونٹ کو چھوڑ دیں تاکہ وہ سیزن کے لیے اپنی بہترین ذہنی اور جسمانی شکل میں ہوں جس کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے ہوگا۔اس سے قبل پی سی بی نے اسی بنیاد پر نسیم شاہ کو دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی جاری نہیں کی تھی۔اس دوران پی سی بی نے آصف علی، افتخار احمد، محمد عامر اور محمد نواز کے لیے این او سی کی منظوری دے دی ہے۔ چاروں کھلاڑی بنیادی طور پر وائٹ بال کے کرکٹرز ہیں۔افتخار احمد اور محمد نواز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی