i کھیل

گلین میسکویل نے پاکستان ٹیم کو وائٹ بال میں خطرناک قرار دے دیاتازترین

October 31, 2024

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل نے پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دے دیا۔پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلیوی آل رانڈر گلین میکسویل نے کہا کہ پاکستان ایک ایسی ٹیم ہے جس کے خلاف پلاننگ بنانا بہت مشکل ہوتا ہے، پاکستان کی وائٹ بال ٹیم بہت خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو کبھی نہیں پتا ہوتا کہ ان کے خلاف کیا ہوگا۔ گلین میکسویل نے کہا کہ ورلڈ کپ میچ میں بھی پاکستان نے ہمیں تقریبا باہر کردیا تھا لیکن وہ میچ جیت گئے، آسٹریلیا اور پاکستان کی سیریز بہت دلچسپ ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی