پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجوہات سامنے لانے کا اعلان کر دیا ۔ گیری کرسٹن کا کہناتھا کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان پڑھاہے ، بورڈ کے موقف سے متفق نہیں ہوں ۔مستعفی ہونے پر اپنا بیان جاری کروں گا جس میں عہدے سے استعفیٰ دینے کی تمام وجوہات بیان کروں گا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی