سینئر اداکارہ فرح ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں کئی سال تک جنات کا سایہ رہا اور تاحال ان کے گھر میں ایسا ہی ماحول ہے جب کہ ایک رات نظر نہ آنے والی قوت نے سوتے وقت ان کی ٹانگیں پکڑ کر ان کا گلا دبانا شروع کیا۔فرح ندیم نے ایک انٹرویو میں گھر میں جنات کے سائے پر بھی گفتگو کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس طرح انسانوں کے مذاہب ہوتے ہیں، اسی طرح جنات کے بھی مذاہب ہوتے ہیں، بعض جنات مومن اور کچھ کافر ہوتے ہیں تو کئی شرارتی بھی ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے پہلے بیٹے کے بعد انہیں سات سال تک اولاد نہیں ہوئی تھی، جس کے بعد منتوں سے ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے بچپن میں ہی گھر میں جنات اور نظر نہ آنے والی قوتوں کی موجودگی کی باتیں کرنا شروع کیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں انہوں نے بیٹے کے ساتھ سونا شروع کیا تو انہیں بھی ایسا ہی محسوس ہونے لگا کہ کوئی ان کے کمرے میں آتا ہے۔فرح ندیم نے بتایاکہ وہ گھر سے جنات کا سایہ ختم کرنے کے لیے وہ وظائف پڑھنے لگیں، جس کے بعد اب ان کے گھر پر جنات کا سایہ کم ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی