پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور بھارتی اداکار ہرش وردھن رائونے کی سپر ہٹ ہونے والی فلم صنم تیری قسم کا سیکوئل جانم تیری قسم بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تاہم اداکارہ ماورا حسین اور اداکار ہرش وردھن رانے کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند پرستاروں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ فلم کے سیکوئل کے مرکزی کرداروں کے لیے نئے چہروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم صنم تیری قسم اداکار کمل ہاسن اور اداکارہ رینا رائے کی 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم صنم تیری قسم کا ری میک تھی۔فلم صنم تیری قسم میں اداکارہ ماورا حسین کی جاندار اداکاری کے باعث انہیں آج بھی اس فلم کے باعث پہچانا جاتا ہے ۔فلم سازوں کو سیکوئل کے لیے ایک ایسی ہیروئن کی تلاش ہے جس کی آواز متاثر کن ہو، جو گانا گانے کی صلاحیت رکھتی ہو اور جس کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی