i کھیل

فلم کڈنیپ میں تشدد اور ریپ پر مبنی سین پر ناخوش تھا، عمران خانتازترین

August 09, 2024

بالی ووڈ اداکار عمران خان نے کہا ہے کہ فلم کڈنیپ میں تشدد اور ریپ پر مبنی سین شوٹ کروانے پر وہ ناخوش تھے۔ ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا وہ اس پر بڑی بے اطمینانی محسوس کر رہے تھے۔ 41 سالہ عمران خان جو کہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے ہیں، نے فلم جانے تو یا جانے نہ جیسی فلموں کے ذریعے اپنے کیریئر کے دوران اپنا امیج رومانوی کرداروں والا بنایا۔مگر فلم کڈنیپ میں اداکارہ منیشا لامبا کے ساتھ فلمایا گیا کردار انھیں بالکل پسند نہیں آیا اور انھوں نے اس پر منیشا سے بھی معذرت کی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ غیر ضروری سین تھا اسکی کوئی ضرورت نہیں تھی اور مجھے بھی سین کرتے ہوئے کافی پریشانی ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی