معروف اداکارہ کبری خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ڈرانے واقعے کا ذکر کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کبری خان نے بتایا کہ ایک مرتبہ کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کمرے میں حقیقت میں جِن آگیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ جب مجھے محسوس ہوا کہ کمرے میں کچھ ہے تو میں فورا اپنے موبائل پر سور رحمن اور سور البقرہ کی تلاوت لگالی۔کبری خان نے بتایا کہ بعد میں معلوم ہوا دیوار کے ساتھ قبرستان تھا، اب جب بھی گھر سے نکلتی ہوں تو تین بار آیت الکرسی پڑھ کر خود پر پھونکتی ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی