i کھیل

فیصل واڈا پانچ سو سیاستدانوں کیساتھ گیارہ کرکٹرز اور کرکٹ بورڈ کے چمچوں کڑچھوں کو بھی اپنی لسٹ میں شامل کر لیں!،فوادچوہدریتازترین

February 16, 2026

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد فیصل واوڈاا سے دلچسپ اپیل کردی۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ فیصل واڈا سے اپیل ہے پانچ سو سیاستدانوں کے ساتھ گیارہ کرکٹرز اور کرکٹ بورڈ کے چمچوں کڑچھوں کو بھی اپنی لسٹ میں شامل کر لیں!۔واضح رہے گروپ اے کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی