i کھیل

فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے بھی علیحدگی کی چہ میگوئیاںتازترین

September 09, 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور تنازعات میں گھیرے رہنے والے اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کے بعد ان دونوں کی علیحدگی سے متعلق چہ میگوئیاں ہونے لگی ہیں۔خیال رہے کہ پہلی اہلیہ علیزے رضا المعروف علیزے سلطان سے طلاق کے بعد رواں سال جون میں فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔اب ایک بار پھر ان کی علیحدگی کی خبروں نے اس وقت جنم لیا جب فیروز خان نے ڈاکٹر زینب کو ان فالو کر دیا ہے۔مختلف ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز پر دوسری اہلیہ زینب کو ان فولو کیے جانے کے اسکرین شاٹس بھی وائرل ہیں، جس کے بعد ایک بار پھر اداکار صارفین کی تنقیدوں کے نشانے پر ہیں۔سوشل میڈیا پر متحریک رہنے والے اداکار یا ان کی بہن حمائمہ ملک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی