بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ان دنوں کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن 16 کی میزبانی کر رہے ہیں جس دوران کنٹیسٹنٹ میگا اسٹار سے بلا جھجھک سوالات کرتے ہیں لیکن یہ سوال کبھی کبھی بگ بی جیسے کرداروں کیلئے بھی پریشانی کا سبب بن جاتے ہیں۔حال ہی میں کون بنے گا کروڑ پتی کی قسط کے دوران کنٹیسٹنٹ نے امیتابھ سے جیا بچن سے شادی کے وقت اور اس کے بعد مصروف شیڈول کے دوران فیملی کیلئے وقت نکالنے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں امیتابھ بچن نے تسلیم کیا تھا کہ انھیں فیملی سے متعلق سوال پریشان کرتے ہیں۔کنٹیسٹنٹ کے سوال پر امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ کیا بتائیں؟ یہ جو لوگ یہاں آکر فیملی سے متعلق سوال کر لیتے ہیں ان سوالوں سے ہمیں بڑی مشکل ہوتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی