i کھیل

فیفا سیریز، پاکستان وویمن فٹبال ٹیم کا آج پہلا ٹاکرا ہوگاٹرکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز مدمقابل ہوگی، گرین شرٹس پرعزمتازترین

April 08, 2026

فیفا فٹبال سیریز میں پاکستان وویمنز فٹبال ٹیم آج (جمعرات) کو پہلے میچ میں ٹرکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز سے مدمقابل ہوگی۔ قومی وویمن ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بارفیفا سیریز کھیلنیکیلے دو روز قبل کوآئیوری کوسٹ پہنچی تھی جہاں ہیڈ کوچ عدیل رزکی کی نگرانی میں قومی ٹیم نیٹریننگ اور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان وویمنز ٹیم کی فیفا سیریز میں پہلی بار شمولیت پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کی کوششوں کے باعث ممکن ہوی جب انہوں نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے کلب ورلڈ کپ کے موقع پر ملاقات کے دوران پاکستان میں خواتین فٹبال کے فروغ اور ترقی کیلئے پی ایف ایف کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

9 اپریل سے 16 اپریل تک جاری والی سیریز میں پاکستان کا دوسرا میچ 12 اپریل کو موریطانیہ جبکہ آخری گروپ میچ 16 اپریل کو میزبان آیوری کوسٹ ٹیم کیخلاف ہوگا۔پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے ٹیم کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور طویل المدتی ترقی کے لئے مثبت اقدامات کئے جائیں گے۔ پاکستانی اسکواڈ میں گول کیپرز میں زیانا جیو راج، نشا اشرف، آرزو ہزارہ، ڈیفنڈرز میں اسرا خان، عنایہ احمد، انمول ہیر، کیلا صدیقی، کریسا جیو راج، عالیہ صادق، ماریہ خان، نزالیا صدیقی، مڈفیلڈرز میں سہا ہیرانی، رمین فرید، لیلہ بنارس، ثنا مہدی، ذہمنہ ملک، فارورڈز میں مریم محمود، اقصی مشتاق، ایمن الطاف، نادیہ خان، مریم زہری، ازوی چوہدری شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی