i کھیل

فیفا سیریز: پاکستان کو موریطانیہ کیخلاف 0-1گول سے شکستتازترین

April 13, 2026

فیفا فٹبال سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو موریطانیہ کے خلاف 0-1گول کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے آغاز میں پاکستان کی نادیہ خان نے 13ویں منٹ میں پہلا موقع حاصل کیا لیکن ان کی شاٹ گول کیپر نے روک لی۔موریطانیہ نے 20ویں منٹ میں برتری حاصل کی جب گینگوئی نے باکس سے باہر سے والی شاٹ کھیلتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچایا۔23ویں منٹ میں پاکستان کو ایک اور موقع ملا لیکن مریم محمود قریبی فاصلے سے گول کیپر کو ہی نشانہ بنا سکیں۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی پاکستان کو گول کرنے کے متعدد مواقع ملے لیکن قومی ٹیم میچ کو 1-1گول سے برابر نہ کرسکی۔فیفا سیریز کے پہلے میچ میں ترکس اینڈ کیکوس کے خلاف پاکستان نے میچ 0-8گولز سے جیتا تھا۔فیفا سیریز کے تیسرے میچ میں گرین شرٹس 16اپریل کو میزبان آئیوری کاسٹ سے مدمقابل ہوگی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی