i کھیل

فیفا ورلڈکپ، پرتگال نے کروشیا کو 1-2 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاتازترین

July 03, 2026

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے رائو انڈ آف 32 میں پرتگال ،سپین اور سوئٹزرلینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت کرپری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے کروشیا کو سنسنی خیز میچ کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔پرتگال کی جانب سے گول رونالڈو اور ریموس نے کیے جبکہ کروشیا کی جانب سے گول پرچچ نے اسکور کیا۔پری کوارٹر فائنل میں اسپین اور پرتگال کا مقابلہ ہوگا۔ ادھر لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے شکست دی۔ ا س میچ میں مقابلہ یکطرفہ رہا جس میں اسپین کی ٹیم کا گیند پر قبضہ 65 فیصد رہا ، گیند زیادہ تر اپنے پاس رکھنے کے باوجود وہ حریف کے خلاف زیادہ گول اسکور نہ کرسکی۔آسٹریا کے خلاف اسپین کی اسکورنگ کا آغاز پہلے ہاف کے 36ویں منٹ میں ہوا جب اویار زبال نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی، وقفے پر مقابلہ ایک صفر تھا۔دوسرے ہاف میں بھی اسپینش ٹیم آسٹرین ٹیم کے گول پر مستقل حملہ آور رہی جس کے نتیجے میں 66ویں منٹ میں پیڈرو پورو نے ٹیم کیلئے دوسرا گول کردیا، کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے سے ایک منٹ قبل اویارزبال نے ٹیم کا تیسرا اور اپنا دوسرا گول اسکور کیا۔ اس طرح 0-3 کی فتح کے ساتھ اسپین نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اسپین کی ٹیم 2010 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلا ناک آئو ٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ وینکوور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ نے الجزائر کیخلاف میچ میں آغاز سے ہی مخالف ٹیم پر دبا رکھا اور کھیل کے 10 ویں منٹ پر ہی ایمبولو نے شاندار کک لگاتے ہوئے ٹیم کو پہلی برتری دلا دی۔پہلے ہاف میں الجزائر نے واپسی کی کوشش کی تاہم سوئس دفاع نے حریف ٹیم کو زیادہ مواقع نہ دیے اور وقفے تک مقابلہ ایک صفر سے سوئٹزرلینڈ کے حق میں رہا۔کھیل کے 46 ویں منٹ پر سوئٹزرلینڈ کے ڈین نڈوئے نے اگلا گول کرکے ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔اس کے بعد الجزائر نے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی لیکن سوئٹزرلینڈ کے مضبوط دفاع کے سامنے اسے کوئی واضح موقع نہ مل سکا اور میچ دو صفر سے سوئٹزرلینڈ کے نام رہا۔اس کامیابی کے ساتھ سوئٹزرلینڈ مسلسل چوتھی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ سوئس ٹیم اب 7 جولائی کو وینکوور میں کولمبیا اور گھانا کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم کا سامنا کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی