i کھیل

فیفا ورلڈکپ میں سنسنی خیز مقابلے جاری، مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو ہراکر ایونٹ سے باہر کردیاتازترین

June 30, 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026میں سنسنی خیز اور اپ سیٹ مقابلے جاری ہیں ، چار بار کی چمپئین جرمنی کے علاوہ نیدرلینڈز اور جاپان کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئیں تفصیل کے مطابق مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر ہرادیا اور پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔نیدرلینڈز اور مراکش کے درمیان مقابلہ اضافی وقت میں بھی ایک ایک گول سے برابر تھا، دونوں ٹیموں نے کھیل کے مقررہ وقت میں ایک ایک گول اسکور کیا تھا، نیدرلینڈز کی جانب سے گیپکو نے جبکہ مراکش کا گول ڈیوپ نے اسکور کیا تھا۔حتمی فیصلے کے لیے پنالٹی شوٹ آئو ٹ ہوا جس میں دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنالٹی شوٹ آئو ٹ دئیے گئے، مراکش نے پنالٹی شوٹ آٹ پر نیدرلینڈ کو 3-2 سے ہرا کر فیفا ورلڈکپ سے باہر کردیا۔اب پری کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ کینیڈا سے چار جولائی کو ہوگا۔ اس سے قبل رائونڈ آف 32کے مقابلے میں پیراگوئے نے 4 بار کے عالمی چیمپئن جرمنی کو ہراکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ بوسٹن میں کھیلا گیا میچ مقررہ اور اضافی وقت میں ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ پھر میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹ کے سڈن ڈیتھ سیشن میں ہوا۔شوٹ آئو ٹ کی 5،5 پنالٹیز میں دونوں ٹیموں نے 3،3 گول کیے تاہم سڈن ڈیتھ سیشن کی پہلی پنالٹی جرمنی کے کھلاڑی نے ضائع کر دی۔

جس کے بعد پیراگوئے کے کھلاڑی نے گول کرکے ٹیم کو پری کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا اور جرمنی کا سفر ایونٹ میں ختم ہوگیا۔4 مرتبہ کی عالمی چیمپئن ٹیم جرمنی کو غیر متوقع طور پر شکست ہوئی۔جرمنی کو ورلڈ کپ مقابلوں میں پنالٹی شوٹ آئوٹ پر پہلی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جیت کے بعد پیراگوئے کے کھلاڑیوں اور ان مداحوں نے اسٹیڈیم میں زبردست جشن منایا جبکہ جرمنی کے ڈگ آئوٹ میں مایوسی پھیل گئی اور کھلاڑی افسردہ دکھائی دئیے۔ پری کوارٹر فائنل میں پیراگوئیکا مقابلہ فرانس یا سوئیڈن سے ہوگا۔ اس کے علاوہ برازیل نے جاپان کو 1-2 سے شکست دے دی۔ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف کے 29 ویں منٹ پر جاپان نے سب کو حیران کرتے ہوئے پہلا گول کر دیا۔ جاپان کے سانو نے گول کرکے جاپان کو برازیل کے خلاف 0-1 کی برتری دلادی۔ پہلا ہاف جاپان کی برتری کے ساتھ ختم ہوا۔ تاہم دوسرے ہاف میں برازیل نے 2 گول کرکے برتری حاصل کرلی۔کیسی میرو نے برازیل کی جانب سے گول برابر کیا، برازیل کا فیصلہ کن گول گیبرئیل مارٹی نیلی نے کھیل ختم ہونے سے ایک منٹ پہلیکیا۔جاپان کو ہرا کر برازیلین ٹیم پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی